سپریم کورٹ کی نئی ترجیحات ؛ ٹیکس کیس سب سے پہلے نبٹیں گے

7 Nov, 2024 | 09:07 PM

ویب ڈیسک : چیف  جسٹس یحییٰ آفریدی نے  سپریم کورٹ میں 97 ارب روپےکے ٹیکس کیس  زیر التوا ہونے  پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے اِن کیسز کو نمٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس کی زیرصدارت آج زیرالتوا ٹیکس کیس نمٹانے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز  نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف  جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپےکے ٹیکس کیس زیر التوا ہونے  پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے سپریم کورٹ میں 3  ہزار  496 ٹیکس کیس زیرالتوا ہونے پر تشویش ظاہر کی۔ جس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےطویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس سے متعلق کیس نمٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

سپریم کورٹ میں طویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس سے متعلق کیس نمٹانے کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام  اور معاشی ماہرین  پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، یہ کمیٹی زیر التوا ٹیکس کیس جلد نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی ۔ 

مزیدخبریں