ایبٹ آباد ؛ نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کر لی

7 Nov, 2024 | 08:40 PM

سٹی 42 : ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ۔ 

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں مہر النساء نامی لیڈی ڈاکٹر نے اپنے گھر میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر گزشتہ چند دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھی ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کی لعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے  ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقع کی اطلاعی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔  

مزیدخبریں