چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے،خواجہ سلمان رفیق

7 Nov, 2024 | 08:28 PM

زاہد چوہدری : محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی
اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی ن،سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ،سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان نے  بھی شرکت کی ۔ میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ،پروفیسر فرقد عالمگیر و دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
وزیر صحت نے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا،پی آئی ٹی بی کی جانب سے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

خواجہ سلمان رفیق  کا کہنا تھا کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے،معصوم بچوں کی سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی واقع ہوئی ۔

مزیدخبریں