موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

7 Nov, 2024 | 07:37 PM

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ منفی 01 اوراسکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کے روز کی موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں چترال، دیر، سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، سرگودھا، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ منگلا، راولپنڈی، چکوال، جہلم، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرصبح کے اوقات میں دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں