سموگ، لاہور میں دھواں چھوڑنے والے کمرشل جنریٹرز چلانے پر پابندی

7 Nov, 2024 | 05:51 PM

ویب ڈیسک : لاہور کے گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دھواں چھوڑنے والے کمرشل جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

 لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ  کمرشل جنریٹرز میں آلودگی کنٹرول کرنے والا آلہ 7 روز میں نصب کیا جائے، آلہ نصب نہ کرنے پرجنریٹرز کو سیل کیا جائے۔عدالتی حکم کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے تجاوزات ہٹا کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے تاکہ آلودگی نہ پھیلے۔عدالت نے اپنے حکم میں ڈی جی ماحولیات کی خدمات کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں