سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

7 Nov, 2024 | 05:48 PM

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا ۔ 

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق  سپریم کورٹ کے ججز کا ہاؤس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ جوڈیشل الاؤنس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار روپے کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار864 روپے اضافہ کیا تھا جس کے بعد تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ہوگئی تھی۔سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے سے متعلق آرڈیننس اُس وقت کے قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں