ڈالر کی قیمت میں اضافہ

7 Nov, 2024 | 05:25 PM

سٹی 42 : انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا  ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر  277.89روپے سے بڑھ کر 277.95روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 88 پیسےپر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 64 پیسے اضافے سے 299.77 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.15 روپے اضافے سے 359.99  روپے، یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 76.01 روپے، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 74.20 روپے پر آگیا ۔ 

مزیدخبریں