عرفان ملک :احتجاج ومظاہروں کیساتھ لڑنےوالی فورس کواپ گریڈکرنےکافیصلہ کرلیا گیا ۔ اینٹی رائٹ فورس کیلئےجدیدٹیکنالوجی سےلیس واٹرکینن وحفاظتی سازوسامان خریدنےکامنصوبہ تیار ہوگیا
پولیس حکام کے مطابق لاہورپولیس کی اینٹی رائٹ فورس کو 10ہزاراضافی الاؤنس دلوانے کیلئےاقدامات کیےجائینگے،اینٹی رائٹ فورس کے پاس دو واٹر کینن موجود ہیں ۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس واٹر کینن کی لاہور پولیس کو اشد ضرورت ہے ،اینٹی رائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے لاہور پولیس نے ورکنگ پیپر تیار کر لیے۔ورکنگ پیپرز کو آئی جی آفس میں منظوری کے لیے بھجوایا جائے گا