ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت مذہبی امور کی تیاریاں مکمل، آئندہ چند روز میں حج پالیسی 2025 کا اعلان کیا جائے گا

وزارت مذہبی امور کی تیاریاں مکمل، آئندہ چند روز میں حج پالیسی 2025 کا اعلان کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور متحرک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے تیاریاں مکمل کرلیں، حج پالیسی 2025ء کا  آئندہ چند روز میں اعلان کردیا جائے گا ، وزیر مذہبی امور کی وطن واپسی کیساتھ ہی حج پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ۔ 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے چند شرائط کے ساتھ حج پالیسی مرتب کرکے کابینہ کو بھجوائی جسے منظور کیا گیا ۔ حج پالیسی میں حج پیکیج اقساط کیساتھ لینے کی سکیم بھی متعارف کروا دی گئی ، حج پیکیج کو زیادہ سے زیادہ تین اقساط کے تحت لیا جاسکے گا، حج پیکیج کی رقم یکشمت کی بجائے ابتدائی تقریباً 2 لاکھ فیس کیساتھ درخواست جمع کرائی جاسکے گی، حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد 50 فیصد رقم کی ادائیگی لازمی ہوگی، دیگر رقم حج فلائٹ سے کم از کم اڑھائی ماہ پہلے متعلقہ بینک میں جمع کرانا لازمی ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر اور مختلف بیماریوں کے شکار افراد بھی حج پر نہیں جاسکیں گے ۔ 

دوران حج انتقال کی صورت میں زر تلافی کی رقم میں بھی 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ، دوران حج انتقال کی صورت میں زر تلافی کی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کردی گئی ۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ حج آرگنائزز کو ہر حاجی کی انشورنس لازمی کرانے کا بھی پابند کردیا گیا ۔ 

خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شادی شدہ خواتین شوہر البتہ غیر شادی شدہ خواتین کو والدین سے اجازت نامہ لینا لازم ہوگا ۔