5 سال کی ترمیم کی اور اب آرمی چیف 10 سال کیلئے لگ گئے: سابق صدرو سنیٹر حامد خان

7 Nov, 2024 | 03:59 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : سپریم کورٹ کے سابق صدرو سنیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ وکلا تحریک شروع ہو گئی ہے، کسی ترمیم کو نہیں مانتے ہیں۔ اس ترمیم سے عدلیہ کو تباہ کر دیا گیا ہے، آئینی بنچ بنا ہی اس لیے ہے کہ حکومت جو چاہے وہی کریگی۔

سپریم کورٹ کے سابق صدر و سینیٹر حامد خان نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدرعابد زبیری، صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ سمیت دیگر وکلا رہنماؤں کیساتھ لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس کی۔ وکیل رہنماء حامد خان نے کہا کہ آج جو اجلاس ہوا ہے یہ وکلاء تحریک کا اہم قدم ہے۔ حکومتی ایجنڈا چلانے والے کچھ وکلاء ہیں، باقی پورے پاکستان کے وکلاء متحد ہیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ جنہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اکثریتی فیصلے کو نہیں مانتے، انہیں بنچ کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ حامد خان نے کہا کہ 5 سال کی ترمیم کی اور اس طرح اب آرمی چیف 10 سال کیلئے لگ گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ ججز کا اضافہ کرنا وقت کی ضرورت نہیں۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے سابق صدرعابد زبیری نے کہا کہ ججز نے اس کو دیکھنا ہے کہ انہوں نے آئین کو بچانے کا حلف لیا ہے۔ 17 ججز کو تعیناتی کو ہم چیلنج کر رہے ہیں، ہمیں آزاد عدلیہ چاہیے۔
 
 
 

مزیدخبریں