ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور آسانی کردی گئی، اب لائسنس بنانا مزید آسان ہوگیا۔
شہریوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے دفتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، انتظامیہ کی جانب سے لائسنس بنوانے والے شہریوں کو مزید سہولت دینے کے لیے ڈی ایل موبائل وین کی سہولت کا آغآز کردیا گیا ہے، یہ وین پورے شہر میں عوام کو سہولت فراہم کریں گی ۔
ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اقبال دارا نے آج پاکستان چوک کا دورہ کیا، انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایل برانچ اور آن لائن سسٹم کے بعد موبائل وین شروع کی، ایک اور موبائل وین تیار کر رہےاس طرح 2 وین ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موبائل وین سے لرنر، تجدید اور نان کمرشل لائسنس بنوا سکتے ہیں، یہی تمام سہولیات آن لائن سسٹم سےبھی حاصل کی جاسکتی ہیں، کوئی بھی کمپنی،دفتر یاادارہ درخواست پر وین بلا سکتا ہے۔
واضح رہے یہ اس وقت موبائل وین پاکستان چوک کے علاقے میں موجود ہے، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد اس سہولت سے استفادہ حاصل کر رہی ہیں۔ اس نئی سہولت پر شہریوں کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے کہ جو لوگ انٹرنیٹ سے شناسائی نہیں رکھتے ان کے لیے وین کسی سہولت سے کم نہیں۔
قبل ازیں بھی شہریوں کی آسانی کے لیے آن لائن سروس پہلے ہی فعال کی گئی تھی ۔