ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے اور قیمت مقرر نہ کرنےکیخلاف درخواست ، جواب طلب

 گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے اور قیمت مقرر نہ کرنےکیخلاف درخواست ، جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے اور قیمت مقرر نہ کرنےکیخلاف درخواست پر سیکرٹری زراعت اور کین کمشنر پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
 جسٹس شمس محمود مرزا نے صدر کسان بورڈ پاکستان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے اور قیمت مقرر نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار تنظیم کے مطابق قانون کے مطابق شوگر ملز گنے کی کرشنگ اکتوبر میں شروع ہوتی ہے اور حکومت گنے کی فی من قیمت بھی مقرر کرنے کی پابند ہے۔ لیکن اس سال حکومت پنجاب نے گنے کی فی من قیمت ابھی تک مقرر نہیں کی۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ صوبے بھر کی شوگر ملز نے گنے کی خریداری اور کرشنگ شروع نہیں کی اور کرشنگ سیزن بروقت شروع نہ ہونے سے کسانوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

Ansa Awais

Content Writer