نیویارک کی اٹارنی جنرل ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

7 Nov, 2024 | 01:42 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز نے 5 نومبر کے انتخابات کے نتائج  سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے جیتنے کی توقع نہیں رکھتی تھیں لیکن وہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد کسی بھی چیلنج کے مقابلہ کے لئے تیار ہیں۔ 

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز  نے آج پر ہجوم نیوز کانفرنس میں  میڈیا کے کیمروں کے سامنے  کل منتخب قرار پانے والے ڈونلڈ  ٹرمپ کو  رکھائی کے ساتھ رسمی مبارک دی اور اس کے ساتھ ہی کہا کہ وہ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی کوشش تو کریں گی لیکن ان کا دفتر "مقابلہ کرنے کے لیےبھی  تیار ہو گا۔"

اٹارنی جنرل مس لیٹی ٹیا جیمز نے کہا کہ اگر ممکن ہوا تو ہم  ٹرمپ کے دفتر کے ساتھ کام کریں گے لیکن ہم اپنی ویلیوز۔ اپنی انٹیگریٹی اور اپنے اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔ 

انہوں نے کہا، ہں اس رزلٹ کی توقع نہیں تھی، لیکن ہم اس رزلٹ کو رسپانڈ کرنے کے لئے تیار ہیں۔  میرا آفس اس کے لئے کئی ماہ پہلے سے تیار ہے، کیونکہ ہم پہلے بھی یہ دیکھ چکے ہیں اور ہم نے پہلے بھی اس چیلنج  کا مقابلہ کیا ہے۔ ہم نے قانون کی بالادستی کے لئے فائٹ بیک کیا، ہم ایک بار پھر فائٹ بیک کے لئے تیار ہیں۔  کیونکہ ریاست کی اٹارنی جنرل کی حیثیت سے یہ میری ڈیوٹی ہے کہ نیویارکرز کے حقوق کا تحفظ کروں اور قانون کی حکمرانی کا بھی تحفظ کروں۔  اور میں اس ذمہ داری کو پورا کرنے سے نہیں ہچکچاؤں گی۔ 

نیویارک اسٹیٹ کی اٹارنی جنرل، لیٹیا جیمز نے کہا کہ وہ "قانون کی محافظ" ہیں اور نیویارک والوں کو یقین دلایا کہ ان کے محکمے نے ٹرمپ کے تحت GOP انتظامیہ کے منصوبوں کا مطالعہ کیا ہے، اور وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہے۔
"تو ہم یہاں ہیں،" مس جیمز نے کہا۔ "ہم نے ان کے پلیٹ فارمز کا مطالعہ کیا ہے۔ ہم نے کچھ امکانات کی نشاندہی کی ہے.  ہم نے ہنگامی منصوبے بنائے ہیں۔"
"لہذا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اگلی انتظامیہ ہم پر کیا (مصیبت) پھینکے، ہم تیار ہیں۔ ہم ان کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔""یہ خوفزدہ ہونے کا وقت نہیں ہے، نیویارک۔ لیکن وفادار۔ اور ثابت قدم۔ یہ جانتے ہوئے کہ میں بطور اٹارنی جنرل، اپنی پوری ٹیم کے ساتھ، یہاں موجود ہوں، ہم قانون کے محافظ ہیں۔ اور میرے دوستو، ہم فائٹ بیک کے لیے تیار ہیں."
اٹارنی جنرل لیٹیٹا جیمز کی اس دبنگ نیوز کانفرنس کے نشر ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ان پر ہر طرح اور ہر درجہ کی تنقید کرنا شروع  کر دی گئی ہے جو اب تک جاری ہے۔ امریکہ کی ایک ممتاز نیوز آؤٹ لیٹ نے اس پر لکھا،  تعجب کی بات نہیں، ٹرمپ کے حامیوں نے اس پر مہربانی نہیں کی، اور اس سٹریٹ فارورڈ بیان  پر جیمز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دراصل ڈونلڈ ٹرمپ کو عارضی طور پر 26 نومبر کو نیویارک میں سزا سنائی جائے گی۔ اس سال کے شروع میں بالغ فلم اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو 2016  میں صدارتی الیکشن سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق کے بارے میں خاموش رہنے کے عوض ٹرمپ نے بھاری رقم کی ادائیگی س کی تھی اور اس ادائیگی کو اپنے ٹیکس ڈاکیومنٹس مین چھپایا تھا بلکہ ہر طرح سے ہر ایک سے چھپایا تھا۔ نیویارک کی اٹارنی جنرل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس جرم کو لے کر مقدمہ چلایا اور  ڈونلڈ ٹرمپ کے  جھوٹے کاروباری ریکارڈوں کے 34 سنگین جرائم پر اس پر فرد جرم عائد کروائی، مقدمہ کی کارروائی مین ڈونلڈ ٹرمپ مجرم ثابت ہوا، اب سزا سنایا جانا باقی ہے۔  

مزیدخبریں