اسموگ کے اثرات:شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

7 Nov, 2024 | 01:30 PM

سٹی42:  پنجاب میں سموگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کا بھی پھیلاؤ جاری جس کے نتیجے میں ناک اور گلے کے 19 لاکھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

 لاہور میں ایک ماہ کے دوران اب تک  1 لاکھ 29 ہزار شہری سموگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق سموگ کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف بیماریوں کی شرح میں واضح اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اکتوبر میں بیماریوں کی شرح 5.41 فیصد سے بڑھ کر 5.74 فیصد تک پہنچ گئی۔ ناک اور گلے کی انفیکشن کے کیسز میں 4.99 فیصد کے مقابلے میں 5.30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس دوران لاہور میں او پی ڈی میں مریضوں کا رش بڑھ کر 3.12 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ فالج کے مریضوں کی تعداد 0.09 فیصد سے بڑھ کر 0.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں