محکمہ موسمیات کی بارش کے متعلق اہم پیشگوئی

7 Nov, 2024 | 12:46 PM

احسن عباسی: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی جبکہ  پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں گلگت بلتستان، چترال اور گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباریکا امکان ہے۔پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔

سموگ کے بادلوں نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا ،فضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں پہلےنمبرپر ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح586ریکارڈکی گئی، سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح868ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ میں فضائی آلودگی کی شرح728ریکارڈ،فیز 8 ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح611ریکارڈ اور عسکری ٹین میں فضائی آلودگی کی شرح602ریکارڈکی گئی ہے۔
ماہرین کی جانب سے شہریوں کو  ماسک کااستعمال یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 22.8 ڈگری سینٹی گریڈ ر جبکہ زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال اور گر د و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں