آن لائن کلاسز  کی راہ میں مسائل کے انبار لگ گئے

7 Nov, 2024 | 12:31 PM

جنید ریاض:ایجوکیشن اتھارٹی نے چھٹیوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان تو کر دیا  لیکن سرکاری سکولوں میں آن لائن کلاسز کیلئے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سرکاری سکولوں میں چھٹی کے پہلے روز حاضری نہ ہونے کے برابر ہے،آن لائن کلاسز کے حوالے سے سرکاری سکولوں کے اساتذہ بھی تذبذب کا شکار ہیں۔
اساتذہ کہتے ہیں کہ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے پاس سمارٹ فون دستیاب نہیں ، بیشتر بچوں کو سمارٹ فون کا استعمال بھی نہیں آتا،سو سے زائدبچوں کی زوم کلاسز لینا بھی مشکل ہے،انٹرنیٹ سپیڈ کم ہوجاتی ہے۔
اساتذہ کے مطابق سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیبز اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ،سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں