سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

7 Nov, 2024 | 10:39 AM

کاوش میمن: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے دوبارہ 92 ہزار کی حد عبور کر لی .

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا  ، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 545 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

 واضح رہے  گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔انٹر بینک میں ڈالر  4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے ، 85 پیسے ہو گئٰی ہے ۔

مزیدخبریں