راؤ دلشاد:وزیراعلی مریم نواز بیرون ملک دورے کیلئے روانہ، مریم نواز خصوصی طیارے سے لاہور سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہوئیں،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہیں، ،12 نومبر کو واپس پہنچیں گی ۔
جنیوا میں مریم نواز اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی، جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد لندن چلی جائیں گی۔ مریم نواز سوموار کو12 گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں زیرعلاج رہیں۔ مریم نواز کو گلے کی شدید انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ مریم نواز کو ان کے مقامی معالجین نے آج بین الاقوامی فضائی سفر کی اجازت دی۔ مریم نواز3 روز تک مکمل بیڈ ریسٹ پر رہیں، خرابی صحت کے باعث مریم نواز کی گزشتہ 3 دنوں میں 2 بار بیرون ملک روانگی موخر ہوئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن سے جنیوا پہنچ چکے ہیں۔ مریم نوازکےجنیوا میں طبی معائنے کے بعد نوازشریف اور بھائیوں کے ہمراہ برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک کے دورے بھی متوقع ہیں۔