علی صاحی: بادشاہی مسجد سیر کیلئے آئی خواتین کو ہراساں کرنے پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم میرا اور فیملی کے ساتھ آئی خواتین کا پیچھا کر رہا تھا، روکنے پر چھوٹی بہن کو تھپڑ مارا اور بدتمیزی بھی کی۔
ترجمان کے مطابق خاتون نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو موقع پر بھجوا کر خواتین کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔