ویب ڈیسک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے، مولانا فضل الرحمان کا ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے استقبال کیا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کیلئے موجود تھے، مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں دس روز قیام کریں گے۔