ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمیلا ہیرس کی ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال

Kameela Harris, Donald Trump
کیپشن: ڈیموکریٹ امیدوار کمیلا ہیرس کو صدر کے انتخاب کی مہم کے دوران کئی مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غیر اخلاقی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ، الیکشن ہارنے کے بعد انہوں نے ڈیسنٹ رویہ برقرار رکھتے ہوئے ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں صدر بننے کی مبارک دی۔ کمیلا ہیرس نے ا س مختصر فون گفتگو مین ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ "تمام امریکیوں کیلئ صدر ثابت ہونے کی کوشش کریں۔ ے"

ڈیموکریٹ خاتون امیدوار کمیلا ہیریس نے فون کال کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہو جانے پر مبارک دی اور اسے کامیاب ہو چکا تسلیم کیا۔

کمیلا ہیریس کے ایک سینئر معاون نے امریکہ کی ایک ممتاز نیوز آؤٹ لیٹ کو  بتایا کہ بدھ کے روز کمیلا ہیریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو  "2024 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے" فون کیا۔

معاون نے مزید کہا کہ کمیلا ہیرس نے پریذیڈنٹ الیکٹ(منتخب صدر )کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے "اقتدار کی پرامن منتقلی اور " تمام امریکیوں کے لیے صدر ہونے کی اہمیت" پر تبادلہ خیال کیا۔

ممکنہ طور پر عوام آج دوپہر تک کمیلا ہیریس سے پہلے براہ راست کچھ نہیں سنیں گے،  آج وہ واشنگٹن ڈی سی کی ہاورڈ یونیورسٹی میں اپنے حامیوں اور قوم سے خطاب کرنے والی ہیں۔ توقع ہے کہ وہ جمہوری اقدار اور بدلتی ہوئی دنیا میں امریکہ کے کردار پر بات کریں گی۔

کمیلا ہیرس ایک بے مثال جمہوری رویہ کی مالک سیاستدان ہیں جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران کمال ضبط اور تحمل کے ساتھ  ہر طرح کے سوقیانہ جملوں کا مقابلہ کیا اور کبھی اپنے درجہ سے گر کر جواب نہیں دیا۔ ان کی ڈیسنٹ انتخابی مہم کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جانے گا۔