ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیدیاں روڈ انڈر پاس، نواز شریف انٹرچینج؛ وزیراعلیٰ محسن نقوی نےچھ ماہ والا پروجیکٹ 70 روز میں مکمل کروا کر پبلک کیلئے کھول دیا 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس پروجیکٹ کو وزیراعلیٰ کی مسلسل مانیٹرنگ سے 70 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔انڈر پاس کی مدت تکمیل6ماہ تھی تاہم محسن سپیڈ کی بدولت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف 70 روز میں انڈرپاس مکمل ہوا

 بیدیاں روڈ انڈر پاس اور نواز شریف انٹر چینج پروجیکٹ پر 2 ارب  10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس سے روزانہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ اس انڈرپاس کے کھلنے سے بیدیاں، کینٹ، ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو ٹریفک جام رہنے سے مستقل نجات ملے گی۔

انڈر پاس اور انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل سید عامر رضا، صوبائی وزیر اظفر علی ناصر، ابراہیم مراد، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، سیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی، ڈپٹی کمشنر رافعیہ حیدر، ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو، چیف انجنئیر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایم ڈی واسا غفران احمد اور سی ٹی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز بھی موجود تھے۔