ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آرمی رائفل شوٹنگ ایسوسی ایشن کے سالانہ مقابلے پاکستان آرمی نے جیت لئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: 43 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ مقابلوں میں چاروں کیٹیگریز میں پاکستان آرمی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ 

میگا شوٹنگ ایونٹ تین اکتوبر سے سات اکتوبر تک جہلم میں ہوا تھا۔ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہمان خصوصی آرمی چیف اور مہمان اعزاز ایئر چیف نے جیتنے والوں میں ٹرافی و میڈلز تقسیم کئے
مسلح افواج سمیت سول آرمڈ فورسز اور سویلینز دو ہزار سے زائد فائررز نے شوٹنگ مقابلوں میں شرکت کی۔

 پاک فوج نے انٹر سروسز کی چاروں کیٹیگریزکےمقابلے جیت لیے۔ پاک بحریہ دوسری  اورپاک فضائیہ تیسری پوزیشن پررہیں۔
پاک فوج کومجموعی  طورپرچیمپئن ٹرافی سے نوازاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے نشانہ بازوں کی بہترین مہارتوں کوسراہا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بہترین  نشانہ بازی ایک فوجی کاطرہ امتیازہے، فوجی تربیت میں نشانہ بازی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

آرمی چیف کی آمدپرآئی جی ٹریننگ و ایلیوایشن نے استقبال کیا۔