پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ، نوٹیفکیشن جاری

7 Nov, 2023 | 09:18 PM

قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ پنجاب نے تین دن کے لئے سموگ کے حوالے سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 
 دفعہ 144 لاہور،  شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور،  گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور حافظ آباد کے اضلاع میں لگائی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت اشیاء کے جلانے، کھیت میں فصل کی باقیات جلانے پر پابندی ہوگی۔ تمام جمنیزیم اور ریسٹورینٹ بند رہیں گے۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی اشیاء کے جلانے پر پابندی ہوگی۔ 
محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں