لاہور : خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

7 Nov, 2023 | 09:04 PM

اسرار خان: شہر لاہور میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے، رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 81 افراد نے خودکشی کے ذریعے اپنی جانیں گنوائیں۔ 

ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 48 مرد، 33 خواتین شامل تھیں۔ جنوری میں 4 مرد، ایک خاتون نے خودکشی کی، ماہ فروری کے دوران 5 مردوں، 3 خواتین نے خودکشی کا سہارا لیا۔ مارچ میں 2 مردوں، 3 خواتین نے مختلف وجوہات پر خودکشی کی۔ اپریل میں 4 مرد، 5 خواتین خودکشی کے باعث جان سے گئے۔ مئی کے مہینے میں 5 مردوں، 4 خواتین نے خودکشی کی۔ 

 ترجمان ایدھی فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ ماہ جون میں 6 مرد، 4 خواتین نے خودکشی کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائیں۔ جولائی میں 4 مرد اور 4 خواتین نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کیا۔ اگست میں 5 مرد، 3 خواتین نے مختلف وجوہات کی بناء پر اپنی جان لی۔ ماہ ستمبر کے دوران 6 مرد، 3 خواتین نے خودکشی کا سہارا لیا۔ اکتوبر کے دوران 7 مردوں، 3 خواتین نے خودکشی کی۔ 

 ترجمان ایدھی فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات میں منشیات کا استعمال، غربت، بیروزگاری، گھریلو ناچاقی شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں