ویب ڈیسک: جیکب آباد میں ہولڈنگ کیمپ سے 141غیر ملکی باشندوں کا قافلہ چمن بارڈر روانہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تارکین وطن کے قافلہ ڈپٹی کمشنر دادلو زُہرانی کی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔ غیر مقامی افراد کے قافلے میں مردخواتین اور بچے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں میں ٹافیاں, بسکٹ اورکھولنوں سمیت دیگر اشیاء تقسیم کیں۔
غیر مقامی افراد نے ہولڈنگ کمیپ میں میڈیکل اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر پاکستانی حکام کو شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اس مہمان نوازی سے ہمیں بہت خوشی ملی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہولڈنگ کیمپ میں بہتر انتظامات فراہم کیے۔ غیر مقامی افراد کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔