سٹی42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور پہلی بار 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار سے زیادہ ہوا، 100 انڈیکس نے اپنی بلندی کا نیا ریکارڈ 54312 ریکارڈ کروایا تاہم دن کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پر ہوا۔
اس طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6 روز سے جاری مثبت کاروبار کے اختتام کی لہر ساتویں روز بھی برقرار رہی۔
حصص بازار میں آج 50 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے 18 ارب 25 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 748 ارب روپے ہے۔