قومی شاہراہ پر مسافرکوچ اور جیپ میں خطرناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 4  شدید زخمی

7 Nov, 2023 | 06:56 PM

This browser does not support the video element.

عیسیٰ ترین : قلات میں قومی شاہراہ منگچر کے مقام پر مسافرکوچ اور جیپ میں خطرناک تصادم، 5 افراد جاں بحق جبکہ 4  شدید زخمی ہوگئے۔ 
 لیویز ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے قلات جارہی تھی، کہ اسی دوران قومی شاہراہ منگچر کے مقام پر  حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں جیپ میں سوار  5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو آر ایچ سی منگچر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں