احمد منصور : پاکستان آرمی نے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غزہ کیلئے امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی ہے۔ دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کیلئے موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات بھیج چکا ہے۔
پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔