ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے قطرے ٹپکنے لگے

City42, Rain, Lahore weather, weather update,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہورشہر میں کہیں کہیں بارش کے قطرے ٹپکنے لگے۔  موسم کےماہرین نے منگل کے روز  موسم خشک رہنے تاہم آئندہ روز میں شہر میں بادلوں کے جم کربرسنے کی پیشگوئی کر دی۔ بارش سے لاہور میں سموگ کا زور ٹوٹ ہو جائے گا۔

آج منگل کے روزبھی لاہور شہر کو آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ اے کیو آئی کی شرح 317 تک جا پہنچی۔ اس دوران لاہور میں سردی بھی بڑھنے لگی ہے۔منگل کے روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات نے منگل کے روز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی پیشین گوئی کی لیکن منگل کی شام شہر کے بعض علاقوں میں بارش کے قطرے ٹپکنے لگے۔تاہم محکمہ موسمیات کے ماہرین بضد ہیں کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا . اِن ماہرین نے آنے والے دنوں میں شہر میں بارش کی نوید سُنائی ہے۔ اِن ماہرین کا کہنا ہے کہ  لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگر سیلسئیس تک رہے گا ۔