ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا رجسٹریشن کارڈز کیساتھ  ورچوئل کارڈز بھی جاری کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز کا رجسٹریشن کارڈز کیساتھ  ورچوئل کارڈز بھی جاری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: گاڑی چلانےوالےشہریوں کےلئے اچھی خبر ، اب رجسٹریشن کارڈز کیساتھ  ورچوئل کارڈز بھی جاری ہونگے۔ 
تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن کارڈزکا 3سالہ کنٹریکٹ کم ریٹ دینےوالی کمپنی کو دیدیا گیا۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں اب 1300 روپے  میں رجسٹریشن کارڈ ملےگا۔ ان باکس کمپنی 1250 میں کارڈ کی فراہمی کرے گی، ان باکس کمپنی نے کم ریٹس کا مراسلہ ڈی جی ایکسائز کوبھجوا دیا۔ ایکسائزشہریوں کو 1300 روپے میں رجسٹریشن کارڈ فراہم کرےگا۔ پنجاب میں کارڈز کی قیمت اسلام آباد اورسندھ  سے کم ہے، اسلام آباد میں کارڈز  کی قیمت 1475 روپے جبکہ سندھ  میں 1600 روپے ہے۔ پنجاب بھر میں 3لاکھ سے زائد کارڈز  زیر التوا ہیں۔ 
ایکسائزحکام کےمطابق کنٹریکٹر کمپنی 2ماہ کے اندرکارڈز کی سپلائی شروع کردے گی۔ ان باکس کی روزانہ کارڈز بنانے کی کیپسٹی 15سے20 ہزار ہے۔