ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فصلوں کی باقیات جلانے والے علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم

 فصلوں کی باقیات جلانے والے علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر کو سی سی پی او کی جوڈیشل کمیشن کے ساتھ میٹنگ کرانے اور شمالی لاہور کے چار تھانوں میں غیر قانونی ایندھن بنانےوالی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔
 تفصیلات کے مطابق  جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ،ماحولیاتی کمیشن کے ممبر سید کمال حیدر نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز ، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے ،ٹریفک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی پیش ہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے والے علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ، فاضل جج نے کہا جس علاقے میں فصلوں کی باقیات جلانے کا معاملہ سامنے آیا وہاں کے ڈی سی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھی جاری کریں گے۔ 

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ شمالی لاہورکے چار تھانوں میں غیر قانونی ایندھن بنانےوالی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور شمالی لاہور کے چار تھانوں کی حدود میں کارروائی کرنے والی ٹیم کی سربراہی ایس پی کی سطح کا پولیس افسر کریں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی ۔