سکولوں میں اساتذہ و بچوں نے ماسک پہننے کی پابندی ہوا میں اُڑا دی

7 Nov, 2023 | 12:47 PM

(جنید ریاض)سموگ کےباعث سکولوں میں ماسک پہننے کا معاملہ،ایجوکیشن اتھارٹی کو ماسک کے حکم پر سوفیصدعملدرآمد میں مشکلات،ماسک نہ پہننے والے بچے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ و بچوں نے ماسک پہننے کی پابندی ہوا میں اُڑا دی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو ماسک پہننے کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ماسک نہ پہننے کے باعث بچے سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔  سکولوں میں زیرتعلیم پچاس فیصد بچے بمشکل ماسک پہن رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ سکول شاہدرہ، دھرمپورہ، تاج پورہ، باٹاپور،چوہنگ اورٹھوکر کے بیشتر سکولوں میں اساتذہ وطلباء سو فیصد ماسک پہننے کی پابندی نہیں کررہے۔اسی طرح ہربنس پورہ، تاجپورہ، کرشن نگر، گڑھی شاہو، رائیونڈ روڈ اور بند روڈ کے بیشتر سکولوں میں بھی پچاس فیصد بچے ماسک کی پابندی نہیں کررہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے بچوں کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کےمطابق بغیر ماسک کسی بھی ٹیچر یا طالبعلم کو سکول داخلے کی اجازت نہیں۔

مزیدخبریں