(ویب ڈیسک)امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ 2 ماہ قبل 5 ستمبر کو ڈالر کی قیمت 307 روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے کرنسی کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا،اس کریک ڈاؤن کے کچھ مثبت نتائج سامنے آئے اور 16 اکتوبر کو ڈالر 307 روپے ایک پیسے سے کم ہو کر 276 روپے 63 پیسے پر آگیا جو کہ 40 روز میں 30 روپے 47 پیسے یا 9.9 فیصد کی کمی ہے۔