ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلامتی کونسل کا 2 گھنٹے کا اجلاس ایک بار پھر ناکام، غزہ پر قرارداد منظور نہ ہوسکی

سلامتی کونسل کا 2 گھنٹے کا اجلاس ایک بار پھر ناکام، غزہ پر قرارداد منظور نہ ہوسکی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم  ہوگیا جس میں غزہ پر جنگ سے متعلق قرار داد منظور نہ ہو سکی۔

سلامتی کونسل کے 2 گھنٹے بند کمرہ اجلاس میں بھی اختلافات ختم نہ ہو سکے اور اجلاس ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔

اجلاس میں ایک طرف امریکا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کا مطالبہ کر رہا ہے جب کہ کونسل کے دیگر اراکین ’انسانی بنیادوں پر جنگ بندی" کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ غزہ میں ضروری امداد کی فراہمی اور مزید ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔

ادھر اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے امریکا کو سیز فائر معاہدے میں رکاوٹ قرار دے دیا۔