ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح کیولری گراؤنڈ پہنچ گئے، ترقیاتی کاموں کا معائنہ

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح کیولری گراؤنڈ پہنچ گئے، ترقیاتی کاموں کا معائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح کیولری گراؤنڈ پہنچ گئے، خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا، صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر اور ابراہیم حسن مراد بھی ہمراہ تھے۔ 

  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت پر تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کے تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا ، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کا 90 سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے،  انڈرپاس کو اسی ماہ کے وسط تک مکمل کیا جائے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کے اطراف گرین بیلٹس پر شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کے لئے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات دیں۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقویکا کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کو جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی، گلبرگ، کلمہ چوک ، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن کے علاقے مستفید ہوں گے۔ 

 کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر اور کنٹریکٹر نے پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کے کام کو آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، انڈر پاس کی اندرونی سڑک پر تعمیراتی کام دن رات جاری ہے، انڈر پاس کی ڈیک سلیپ اور اطراف کی سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

  ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔