ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد خاقان عباسی کا نون لیگ قیادت سے شدید اختلاف، ایک بار پھرالیکشن کی مخالفت کر دی

Shahid Khaqan Abbasi, City42, PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا مسلم لیگ نون کی قیادت کے ساتھ اختلاف  ایک بار پھر مسلم لیگ نون کی قیادت سے شدیداختلاف کھل کر سامنے آ گیا۔ 

  شاہد خاقان عباسی کل مسلم لیگ نون کے اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور میڈیا پر کھل کر الیکشن 2024 کی مخالفت کر دی۔

ایک نیوز چینل سے انٹرویو میں شاہد خان عباسی نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، میں نے شہباز شریف کو خود کہہ دیا تھا کہ مجھے پارٹی امور سے علیحدہ رکھیں۔

شاہد خاقانن نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے گی تو میں عہدے دار نہیں رہوں گا، مسلم لیگ ن میں موجود ہوں مگر نئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں، حلقے کے عوام کا مجھ پر بہت دباؤ ہے کہ الیکشن لڑوں۔الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے،مسائل حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو آپس میں بیٹھنا ہو گا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ جیل میں ہیں، چاہے انہیں مقبولیت حاصل ہے یا نہیں، انہیں سیاست کو ایک طرف رکھنا پڑے گا، سب جماعتوں کو موقع مل چکا ہے، کوئی کچھ نہیں کر سکا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے تقریباً دو ہفتے آرام کرنے کے بعد پیر کے روز لاہور میں پارٹی کے مرکزی دفتر  کا دورہ کیا، انہوں نے خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور مریم اورنگزیب سے ملاقات کی اور ملکی صورتحال اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔