سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کادبئی میں 5تا7نومنبر پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو

7 Nov, 2023 | 02:07 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل دبئی میں 5تا7نومبر2023ء پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو کی میزبانی کر رہی ہے. 

پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شوپاکستان میں معیشت کے اہم شعبوں میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

    آج افتتاح کے روز روڈ شو نے بڑی تعداد میں عالمی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تقریب کی جانب راغب کیا۔

ایس آئی ایف سی کے عہدیداروں نےپاکستان میں بے پناہ امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ وسیع،مثبت اورمصروف دن گزارا۔

ایس آئی ایف سی کے تحت منصوبوں کو اہم شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ 

    ایس آئی ایف سی نے پہلے دن ہی خاطر خواہ توجہ حاصل کی اور مصروفیات کے دوران، سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو تبدیل کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔

    پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے 30 پاکستانی فرموں نے پچ سیشنز (B2B) کے دوران اپنی پراجیکٹ کی تجاویز/ ترقی کی حکمت عملی پیش کی جس میں ایگریکلچر، آئی ٹی اور انرجی سمیت مختلف شعبے شامل تھے۔

    تقریب میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے مقابلے میں سرمایہ کاری کے منظر نامے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگے بڑھنے کے لیے منظم پینل ڈسکشن بھی شامل تھاجس میں سرکاری اور نجی ماہرین شامل تھے۔

    عالمی سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے جاری میگا روڈ شو ملکی تاریخ کا پہلا شوہے۔

مزیدخبریں