ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار سال ڈالر کوہلنے نہیں دیا، بیس سال سے پھنسے منصوبے مکمل کروائے:نواز شریف

Nawaz Sharif, Meeting with ex MPAs, Sialkot, PMLN, EX Prime Minister, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے،ہم نے چار سال ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالر کو روکا ۔

 مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سےسیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرزنے ملاقات کی ،پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال کرنے پر سیالکوٹ کے راہنماؤں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا ،میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کی ہمیشہ بھرپور کوشش کی،معیشت کے موضوع میں صنعت ، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے۔

 
انہوں نے ملاقات کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری مجموعی بہتری ہوتی ہے،اللہ تعالی نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی،تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، الحمدللہ بیس بیس سال سے پھنسے ہوئےمنصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے ،1975 سے جاری لواری ٹنل کا منصوبہ50 ارب روپے سے ہم نے اپنے دور میں مکمل کیا۔