ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگراں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرنل محمدحسن حیدر اور 3 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

Colonel Mohammad Hassan Shaheed, Tirah martyred, Mohsin Naqvi, Anwar Ul Haq Kakar, Sarfraz Bugti, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ،نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر اور دیگر جونواں کے لئے بلندی درجات کی دعا کی، انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے تیراہ میں وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک کے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا، شہداء قوم کے اصل ہیرو اور وطن عزیز کی شان ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

  وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  نے اپنے تعزیتی پیغام میں فائرنگ کے تبادلہ سے  شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر  اور دیگر جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں  بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

   لیفٹیننٹ جنرل محمد حسن حیدر ،شہید نائیک خوشدل خان،نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر نے شہادت کا بلندرتبہ پایا۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور دیگر شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  محسن نقوی نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور دیگر شہداء قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے جرات کے ساتھ دہشت گردوں  کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے۔  اتحاد کی طاقت سے پاک دھرتی سے دہشت گردوں  کا ناپاک بوجھ اتار پھینکیں گے۔