جنوبی افریقہ نےاسرائیل سے تمام سفارتکار واپس بلا لئے

7 Nov, 2023 | 12:06 AM

 سٹی42: جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

 عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فلسطینوں پر جارحیت جاری رکھنے کے عمل پر احتجاج کرتے ہوئےجنوبی افریقہ نے تل ابیب میں اپنے تمام سفارت کاروں کو واپس بلایا ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے غزہ میں جنگ بند نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئےاپنے اسرائیل میں تعینات سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ 

مزیدخبریں