(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر و میزبان کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی جوڑی کو ان کے مداح بے حد پسند کررہے ہیں، دونوں نے اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کے بارے بھی بتا دیا، سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں کنول نے ایک ننھے بچےکو اٹھایا ہے جبکہ ان کے شوہر پاس کھڑے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و میزبان کنول آفتاب اور ان کے خاوند ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین سکندر کے چاہنے والے پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں،اپنے دوستوں کی ہر تقریب میں یہ مشہور جوڑا لوگوں کی نظروں میں رہتا ہے لوگ ان دونوں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔
قبل ازیں کنول اور ان کے شوہر نے مداحوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے بتایاتھا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ دونوں بھی اپنی روز مرہ کی ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداہوں کو باخبر رکھتے ہیں، کچھ ماہ پہلے ہی اس مشہور جوڑے نے اپنی گود بھرائی بھی منائی تھی۔
گزشتہ دنوں ان کو دونوں کو اپنے دوست مشی اور اویس کے بیٹے ازلان کے عقیقہ کی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔ کنول اور ذوالقرنین سکندر نے اپنے دوستوں اور ننھے بچےکے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، اس تقریب میں شاندار اہتمام کیا گیا تھا۔
کنول اور ذوالقرنین سکندر کی اس بچے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین میں چہ مگوئیاں ہورہی تھیں کہ لگتا ہے کہ کنول اور ذوالقرنین سکندر والدین بن گئے ہیں، مگر تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔
View this post on Instagram