پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ دبئی روانہ

7 Nov, 2022 | 08:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ دبئی روانہ ہو گئے تاہم دبئی میں دو روز قیام کے دوران چئیرمین پی سی بی مختلف میٹنگز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 10 نومبر کو میلبورن روانہ ہوں گے اور آئی سی سی بورڈ میٹنگ 13 نومبر کو میلبورن میں شیڈول ہے آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل چیف ایگزیکٹوز کا اجلاس ہوگا ۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین 9 نومبر کو میلبورن کے لیے روانہ ہوں گے، آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی بھی توقع ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی منتقلی کے فیصلے کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرے گا۔

مزیدخبریں