سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان؛4.2ڈالر کا بیل آوٹ پیکج بھی متوقع

7 Nov, 2022 | 07:31 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ، سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبہ میں ایک آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع ہے۔

 سفارتی ذرائع کےمطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے، سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے،رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی،سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم ایم بی ایس کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع ہے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مظبوط سرمایہ کاری متوقع ہے، سعودی وزیر اعظم و ولی عہد  کے دورے کے دوران متعدد پاک سعودی پیٹرولیم  معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

 سفارتی ذرائع کا کہناتھاکہ سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبہ میں ایک آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے،سعودی عرب پاکستان میں گوادر میں ایک جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا،گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مند کرے گا،چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔

موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں۔ رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے،اوپیک میں امریکہ مخالف سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے۔

مزیدخبریں