ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وقت کیساتھ استعمال ہونیوالے 'am' اور 'pm' کا کیا مطلب ہے؟

time am & pm stand for
کیپشن: time am & pm
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رات بارہ بجےکے بعد وقت am ہوجاتا ہے اس اسی روز دوپہر 12 بجے کے بعد pm ہوجاتا ہے، مگر اس am اور pm کے مطلب سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں، ان کا اصل مخفف کیا ہے؟

تفصیلات کےمطابق  وقت میں ظاہر ہونے والے اے ایم اور پی ایم کے بارے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کا کیا مطلب ہے، انگلش زبان کے بیشتر الفاظ کو لاطینی زبان سے اخذ کیا گیا ہے اور اس وجہ سے ان کے مخفف تو عام استعمال ہوتے ہیں ، اے ایم لاطینی جملے ante meridiem کا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہر سے پہلے یا بی فور نون ہے۔

پی ایم کی بات کی جائے تو یہ لاطینی جملے post meridiem کا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہر کے بعد یا آفٹر نون ہے۔

انگلش بولنے والے بیشتر ممالک میں اے ایم اور پی ایم کو دن اور رات کے وقت کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مگر وہاں بھی بیشتر افراد کو علم نہیں کہ یہ دونوں کن الفاظ کے مخفف ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer