سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

7 Nov, 2022 | 05:58 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجودملکی سطح پر اضافہ ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق ایک تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی ،10 گرام سونا 514 روپے اضافے سے 1لاکھ 30 ہزار 144 روپے ہوگئی ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 1610 روپے پر ہی برقرار رہی ۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5ڈالر کمی سے 1676 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، صرافہ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ دبئی سے سونے کی قیمت انڈر کاسٹ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں