(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش کا معاملہ، پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر کے وارنٹ کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت مختلف ہربے استعمال کررہی ہے،اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ممکنہ راستوں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،علی امین گنڈا پورا اور ملک عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد ائیرپورٹ تک رینجرز،ایف سی اور وفاقی پولیس کے گشت کا فیصلہ ہوا،اسلام آباد ائیر پورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاے گی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ائیرپورٹ روڈ کو کسی بھی طرح بند نہیں کیا جا سکتا۔