(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا لانگ مارچ جمعرات کو دوپہر دوبجے وزیرآباد سے شروع ہوگا،آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔
تفصیلات کےمطابق اب لانگ مارچ جمعرات کو دوپہر دوبجے وزیرآباد سے شروع ہوگا،رہنماوں کی قیادت میں سب راولپنڈی پہنچے گئے وہاں سے عمران خان قیادت کردیں گے،اس سازش کے پچھے جو قوتیں ہیں وہ ایکسپوز ہورہی ہیں،پاکستان کا آئین ہر ایک ادارے کی حدود کو طے کرتاہے،سیمی فائنل کے باعث لانگ مارچ بدھ کی بجائے جمعرات کو شروع کریں گے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں،آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں،سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں،میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔
اب ہم الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے،پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے،شاہ محمود قریشی وزیرآباد سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے،اسد عمر فیصل آباد سے لانگ مارچ کے قافلے کی قیادت کریں گے،فیصل آباد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ جھنگ سرگودھا میانوالی لیہ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔