(جیند ریاض)پروموشن اور ڈسپوزل پر موجود ہزاروں اساتذہ پریشان ہوگئے، لاہور میں سینکڑوں اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کے منتظر ہیں.
تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت مختلف سکولوں میں کام کرنے والے ہزاروں اساتذہ پریشانی میں مبتلا ہیں،لاہور میں آٹھ سو کے قریب اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کے منتظر ہیں، مذکورہ اساتذہ میں سے سینکڑوں اساتذہ کو ہیڈز کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا جانا ہے۔
معطل ہونے والے اساتذہ نے فوری ایڈجسٹمنٹ کے لئےٹرانسفر اوپن کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آخری بار تبادلوں پر سے چار ماہ قبل پابندی اٹھائی گئی تھی، اور اب اکتوبر میں پابندی اٹھائی جانا تھی.
تاہم شماری کی وجہ سے پابندی نہیں اٹھائی جاسکی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تبادلوں پر سے پابندی نومبر کے آخر میں اٹھائی جائے گی، تمام اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پابندی اٹھانے کے بعد اپلائی کرسکیں گے۔