ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پر حملےکا مقدمہ درج نہ کرنےپروفاقی حکومت کا اہم موقف

عمران خان پر حملےکا مقدمہ درج نہ کرنےپروفاقی حکومت کا اہم موقف
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر جلد از جلد درج کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر قیاس آرائیوں یا اندازوں پر مبنی الزامات کے بجائے واقعے کے حقائق کے مطابق درج کرے۔

وفاق نے صوبائی حکومت سے ہائی پروفائل کیس سے نمٹنے اور یکیورٹی معاملات پر بھی شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔